Friday, January 3, 2020

ٹرمینل آپریٹرز کے عدم تعاون کے باعث تاجر چارجز سے لاعلم ہوتے ہیں،آغا شہاب ایکسپریس اردو

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس نے وزارت بحری امور سے ٹرمینل آپریٹرز کو ایف سی ایل اور ایل سی ایل چارجز مشتہر کرانے کا پابند بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلقہ درآمدکنندگان اور ٹریڈ سیکٹر کو درپیش شکایات کا ازالہ ہو سکے گا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر آغا شہاب خان نے کہاکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ٹرمینل آپریٹرز اور شپنگ ایجنٹس چارجز کی تفصیلات طلب کرنے پر بھی فراہم نہیں کرتے بلکہ غیرمنصفانہ طورپرمن مانی مجموعی رقم وصول کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمینل آپریٹرزکے عدم تعاون کی وجہ سے متعلقہ تاجرحقیقی چارجز سے لاعلم ہوتے ہیں حالانکہ اس نوعیت کی معلومات تک رسائی قانونی درآمدکنندگان کابنیادی حق اور جائز مطالبہ ہے۔

The post ٹرمینل آپریٹرز کے عدم تعاون کے باعث تاجر چارجز سے لاعلم ہوتے ہیں،آغا شہاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2trEcG4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment