حمل:
21مارچ تا21اپریل
جب وقت برا ہو تو بہت کم لوگ حالات کا اندازہ لگا کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں، آپ فطری طور پر جلد باز ہیں چنانچہ آپ کی جلد بازی کے نتائج آپکے سامنے ہیں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
لاتعداد دشمنوں کے درمیان آپ کا ایک دوست بھی موجود ہے جو انتہائی نازک وقت پر آپ کی غیر معمولی مدد کر سکتا ہے آپ خود بھی حالات کی نزاکت کا خیال رکھیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
کاش آپ خود کو جذباتیت کے دائرے سے باہر نکال سکتے، آپ آخر اس حقیقت کو کیوں تسلیم نہیں کرتے کہ جذباتی لوگ کبھی بھی خوف و خطر کے بغیر رہ کر زندگی بسر نہیں کر سکتے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
گزشتہ غیر متوقع طور پر ہونے والا نقصان ایسا نہیں ہے کہ اسے بھلا دیا جائے آپ اندازہ لگائیں کہ ایسا آپ کی کسی غلطی کے سبب ہوا تھا تاکہ آئندہ اسی غلطی کا اعادہ نہ ہو سکے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
ہم بلا کسی روک ٹوک کے اظہار حقیقت کرتے ہیں ہمارا مقصد صرف اتنا ہی ہوتا ہے کہ آپ نہ صرف بہتر لائحہ عمل مرتب کر سکیں بلکہ احتیاطوں کا مضبوط حصار بھی قائم کر لیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ کو خاصے مشکل حالات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے اگر آپ نے اپنی روش نہ بدلی تو پھر صورتحال تشویشناک ہو سکتی ہے ہم نے پہلے بھی محتاط رہ کر قدم اٹھانے کا مشورہ دیا تھا۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
خود کو احساس کمتری کے چنگل اور خوف و خطرات کے اندیشوں سے آزاد کیجئے، یہی دو خامیاں مختلف معاملات کے سلسلے میں آپ کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
ہونے والا کوئی نزدیکی سفر دیرینہ خواہشات کی تکمیل کا باعث بن سکتا ہے، اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کیجئے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
محبوب کی غلط فہمی کسی حد تک دور ہو سکتی ہے، اگر آپ اپنے بزرگوں کو وسیلہ بنا لیں تو من پسند فرد ہی شریک حیات بن سکتا ہے، منگنی یا شادی ہونے کا امکان قدرے زیادہ ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اپنے دل و دماغ پر فضول خیالات کو قبضہ نہ کرنے دیجئے، کوئی شخص فریب محبت دینے کی کوشش کر سکتا ہے، اس کی باتوں میں نہ آیئے ورنہ آپ کہیں کے نہ رہیں گے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
ایسی توقعات جن کا تعلق خاص طور پر قریبی عزیزوں سے ہے دم توڑ سکتی ہیں، لہٰذا کسی سے بھی ایسی توقع وابستہ نہ کریں جو پوری نہ ہو تو اسکا غم آپ کیلئے ناقابل برداشت بن جائے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
چند نئے لوگوں سے کاروباری مراسم قائم ہو سکتے ہیں آپ اپنے منصوبوں کو عملی شکل دینے میں شاندار کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، گویا مجموعی طور پر یہ عرصہ آپ کیلئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SR95he
via IFTTT
No comments:
Post a Comment