Tuesday, February 25, 2020

نعمت اللہ خان، کراچی کی آواز ایکسپریس اردو

سابق میئرکراچی نعمت اللہ خان اب ہم میں نہیں رہے، ایک متحرک سیاسی وسماجی شخصیت جنھوں نے اہل وطن کی خدمت جان و دل سے کی۔ تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان کے عمل میں ہرلمحہ بھرپور حصہ لیا۔ ان کی شب وروز مصروفیات عوامی خدمت کے جذبے سرشار تھیں، سماجی وفلاحی کاموں کے ذریعے وہ خلق خدا کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی، کراچی کے امیر بھی رہے۔ نعمت اللہ خان یکم اکتوبر 1930کو ہندوستان کے علاقے اجمیر شریف میں پیدا ہوئے۔ 1948 میں پاکستان ہجرت کی اورکراچی میں آن بسے۔ وہ ایک کامیاب وکیل و متحرک فلاحی شخصیت تھے اورکراچی کی خدمت پر بابائے کراچی کہلائے جاتے تھے،پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے، انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنل ازم میں ماسٹر کیا اور کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر بھی رہے۔1985کے غیر جماعتی الیکشن میں آپ سندھ اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ، اور تقریبا ساڑھے تین برس اپوزیشن لیڈر کے منصب پر فائز رہے۔ اس دوران آپ نے کراچی اور سندھ کے عوام کی ترجمانی حق ادا کیا اور بھرپور انداز میں عوامی مسائل صوبائی میں اٹھائے۔کراچی میں ترقیاتی کاموں کا ایسا جال بچھایا جس نے آگے چل کر شہریوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کیں۔ دیانت، شرافت اور بے داغ شخصیت کے حامل نعمت اللہ خان تمام سیاسی جماعتوں کے لیے قابل احترام شخصیت تھے ۔

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے

The post نعمت اللہ خان، کراچی کی آواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TdADfK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment