Saturday, July 25, 2020

ملک میں کورونا کے مزید 1226 کیسز رپورٹ، 35 مریضوں کا انتقال ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے لگے اور ایک روز میں مزید 1226 مریض سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1226 کورونا کیسز سامنے آگئے جس کے نتیجے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہوگئی۔

سندھ میں ایک لاکھ 17 ہزار 598، پنجاب میں 91 ہزار 901، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 220، بلوچستان میں 11 ہزار 578، اسلام آباد میں 14 ہزار 841، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 952 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 23 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا کے مزید 35 مریض دم توڑ گئے جس کے باعث اموات کا مجموعہ 5822 ہوگیا۔ ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 29857 ہے۔

سندھ میں 2135، پنجاب 2116 ، خیبرپختونخوا میں 1176، اسلام آباد میں 163 ، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 جب کہ آزاد کشمیر میں تاحال 49 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا کے 1894 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 238 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں

24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 254  ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے مزید 1226 کیسز رپورٹ، 35 مریضوں کا انتقال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39u5s7C
via IFTTT

No comments:

Post a Comment