اسلام آباد: ایف بی آر نے 7ماہ کے دوران محصولات کا ہدف حاصل کرلیا جب کہ اس عرصے کے دوران ادارے نے 2 کھرب 57 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے جنوری تا جولائی دو کھرب 57 ارب روپے کے محصولات وصول کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 5فیصد زائد ہے۔
ادارے کے مطابق 7 ماہ کے دوران محصولات کا ہدف دو کھرب 55 ارب روپے رکھا گیا تھا تاہم ایف بی آر نے 20 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کیا۔ ان محصولات میں زیادہ تر بالواسطہ ٹیکسز شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سات ماہ کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 945 ارب روپے وصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہے تاہم یہ اب بھی اپنے ہدف سے 82ارب روپے کم رہے۔
دوسری جانب سیلز ٹیکس محصولات اپنے ہدف سے 75 ارب روپے زائد رہے اور مجموعی طور پر ایک کھرب 75 ارب روپے وصول ہوئے۔سات ماہ کے دوران ایف بی آر نے ٹیکس ریفنڈ کی مد 128 ارب روپے بھی ادا کیے۔
صدر عارف علوی نے ایف بی آر کو ہداہت جاری کی ہے کہ جعلی اور فرضی رسیدوں انوائسز کی مد میں دی گئی رقومات کی وصولی کی جائے۔ انھوں نے یہ ہدایات وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے جعلی RPs کو ٹیکس ریفنڈ کے نام پر 13-2012 میں دی گئی رقومات کی وصولی کے احکامات کی مد میں جاری کی گئیں۔
اپنی ہدایات میں صدر علوی کا کہنا تھا کہ یہ بات باعث حیرت اور افسوس کہ ایف بی آر ریفنڈ کے جعلی کلیمز کی چھان بین میں ناکام رہا اور اس جعلسازی میں ادارے کے بعض افسران بھی شامل تھے۔
The post ایف بی آر نے 7 ماہ کے دوران محصولات کا ہدف حاصل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YtDggA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment