کراچی: پروٹیز کپتان کوائنٹن ڈی کک نے پہلی اننگز میں کم ٹوٹل کو کراچی ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ قرار دیدیا۔
ورچوئل پریس کانفرنس میں کوائنٹن ڈی کک نے کہاکہ پاکستان نے بہتر کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی،ہم راولپنڈی میں سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے، ڈی کک نے کہا کہ پہلی اننگز میں کم ٹوٹل کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا جب کہ میزبان بولرز نے مسلسل بہترین بولنگ کرکے ہمیں دباؤ میں رکھا۔
پروٹیز کپتان نے کہا کہ بیرون ملک کھیلنے والی ٹیم کو مختلف کنڈیشنز میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہماری بیٹنگ لائن کو رہا، انھوں نے کہا کہ مارکرم اور ڈوسین کی دوسری اننگز میں مزاحمت سے ثابت ہوا کہ کوشش سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکتا تھا مگر دیگر بیٹسمین ذمہ دارانہ کھیل پیش نہ کرسکے۔
The post پہلی اننگز میں کم ٹوٹل کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا، ڈی کک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3t2TV8G
via IFTTT
No comments:
Post a Comment