Monday, August 1, 2022

آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر سمیت اہم شخصیات سوار ہیں، آئی ایس پی آر ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصرف پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے جس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا جس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جس وقت ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا اس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور وہ بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم کا اظہارِ تشویش 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعا گو ہے۔

 

 

 

The post آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر سمیت اہم شخصیات سوار ہیں، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hYgl2s9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment