Tuesday, October 31, 2017

نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آگیا، عمران خان ایکسپریس اردو

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے جبکہ وہ ایک اور این آر او کے لیے اداروں پر دباؤ ڈالیں گے۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ  نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے،  نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے اور جماعت کو نیب ،عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کے لے استعمال کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک اور این آر او کے لیے اداروں پر دباؤ ڈالیں گے جب کہ انہیں اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے،نواز شریف کو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔

The post نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آگیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2z4V2Lw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment