Tuesday, October 31, 2017

ہراساں کرنے کی ٹوئٹ پر تنقید، شرمین عبید نے خاموشی توڑ دی ایکسپریس اردو

 کراچی: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے موقف پر بدستور قائم ہیں۔

شرمین عبید کی بہن کو کراچی کے نجی اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی تھی جسے شرمین عبید نے نا صرف ہراساں کرنا قرار دیا تھا بلکہ یہ بھی کہا کہ غلط خاندان کی غلط عورت سے ٹکر لی ہے۔ اس پر اسپتال کی جانب سے ڈاکٹر کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف شرمین عبید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کا خوب مذاق بھی اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ’’چائے والے‘‘ کی تصویر کھینچنا ہراساں کرنا نہیں تھا؟

معروف فلم ساز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے طویل وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ  میں نے غصے میں بعض غلط الفاظ استعمال کیے جس کی وجہ سے لوگوں کو مایوسی ہوئی اور اصل معاملے سے توجہ ہٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ غلط خاندان کی غلط عورت سے میرا مطلب اپنی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کرنا نہیں تھا بلکہ میں یہ کہہ رہی تھی کہ میرے خاندان میں عورت مضبوط کردار کی مالک ہوتی ہے جو اپنا دفاع کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرمین عبید کی بہن کو دوستی کا پیغام بھیجنے والا ڈاکٹر نوکری سے فارغ

شرمین عبید نے کہا کہ میرا موقف یہی ہے کہ ڈاکٹر نے اپنے زیر علاج میری بہن کو فرینڈ ریکوسٹ بھیج کر مریض اور ڈاکٹر کے مابین بھروسے کو ٹھیس پہنچائی اور پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی شدید خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ایک عورت کو ہراساں کیے جانے کا احساس ہوا۔ جس پر میں خاموش نہیں رہوں گی۔

The post ہراساں کرنے کی ٹوئٹ پر تنقید، شرمین عبید نے خاموشی توڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2yZPpP9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment