Sunday, July 1, 2018

الیکشن سے قبل سندھ بھر کے 184 ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری ایکسپریس اردو

حیدر آباد: سندھ پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔

آئی جی سندھ نے الیکشن کمیشن پاکستان کے منظوری کے بعد صوبے بھر کے 184 ڈی ایس پیز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے۔ ایس ڈی پی او ٹھٹھہ اے ایس پی عبدالله لک کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس ڈی پی او کینٹ مقرر کردیا گیا۔ جب کہ کینٹ میں تعینات ڈی ایس پی امتیاز علی بلوچ کا تبادلہ کرکے ایس ڈی پی او سلطان کوٹ شکار پور مقرر کردیا گیا۔

حیدرآباد میں بھی گیارہ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیئے گیے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اے ایس پی پھلیلی زاہدہ پروین کا ٹرانسفر نہیں کیا گیا اور وہ بدستور ایس ڈی پی او پھلیلی فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ انتخابات کو مکمل شفاف اور ہر قسم کی بدعنوانی اور دھاندلی کے الزامات سے محفوظ رکھنے کے لیے  نگراں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ اور تطہیر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

The post الیکشن سے قبل سندھ بھر کے 184 ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KvuOIn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment