Sunday, July 1, 2018

تحریک انصاف کے باغی رہنماؤں کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

فیصل آباد: تحریک انصاف کے ٹکٹ سے محروم رہنے والے متعدد باغی سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 چک جھمرہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اجمل چیمہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ این اے 101 سے تحریک انصاف کے ظاہر اولکھ اور پی پی 104 سے رانا نعیم اقبال بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو زبردست دھچکا، متعدد امیدواروں نے ٹکٹ واپس کردیے

این اے 102 سے پی ٹی آئی کے عمیر وصی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جب کہ پی پی 106 سے گل مہوٹہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ حلقہ پی پی 111 سے سابق ٹکٹ ہولڈر نجم الحسن طوطا پہلوان نے آزاد حیثیت میں طوطے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ متعدد حلقوں میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

The post تحریک انصاف کے باغی رہنماؤں کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lJB4hB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment