کراچی: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے صرف اصلاحات کی ضرورت ہے۔
کراچی میں تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان چین کا دیرینہ پارٹنرہے، سی پیک عظیم پروگرام ہے، اس سے بڑے بڑے منصوبے وابستہ ہیں، چین کے تجربے سے ہمارے زرعی شعبے کوبھرپورفائدہ ملے گا، بنیادی طور پرسی پیک دو ملکوں کا منصوبہ ہے، سی پیک سے جُڑے منصوبوں پر تیسرے فریق کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔
اسد عمرنے کہا کہ پاکستان نے چین سے دیرینہ تعلقات کا زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا، چین کی عالمی سطح پر سپلائی مضبوط ہے، جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا ہے جب کہ ٹیکس نظام میں بہتری کوئی راکٹ سائنس نہیں، صرف اصلاحات کی ضرورت ہے۔
The post ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے صرف اصلاحات کی ضرورت ہے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CSbxws
via IFTTT
No comments:
Post a Comment