ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔
بالی ووڈ میں’باہوبلی2‘ ڈھائی سو کروڑ ( 250کروڑ) بجٹ کے ساتھ بالی ووڈ کی اب تک کی مہنگی ترین فلم تھی تاہم اب ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ’باہوبلی2‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سوا تین سو کروڑ (325کروڑ) بجٹ کے ساتھ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج بینر تلے بننے والی فلم’ ٹھگ آف ہندوستان‘میں اداکار عامر خان فرنگی نامی ٹھگ اور امیتابھ بچن خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔
فلم کے مناظر کی عکسبندی میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پروڈیوسرز نے اس فلم پر پانی کی طرح پیسہ لگایا ہے جس کے بعد ’ٹھگ آف ہندوستان‘بالی ووڈ کی اب تک کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے۔
دوسری جانب فلم کی لاگت پوری کرنے کے لیے یش راج فلمز کمپنی فلم کا ٹکٹ 10 فیصد مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے بعد ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کا ٹکٹ فلم ’سنجو‘ سے بھی مہنگا ہوجائے گا۔ فلم رواں ماہ 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
The post ’ٹھگ آف ہندوستان‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qmiIW8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment