ہیوسٹن، ٹیکساس: سوشل میڈیا پر آج کل سیتا ہُڈ نامی ایک خاتون کے بہت چرچے ہیں جنہوں نے اپنے پرانے جوتے میں ایک بے گھر مینڈک کا گھر بنا دیا ہے۔ مینڈک بھی بہت خوش ہے اور سارا دن مٹر گشت کرنے کے بعد رات گزارنے اسی جوتے میں واپس آجاتا ہے۔
یہ تو نہیں معلوم کہ سیتا ہُڈ کہاں کی رہائشی ہیں لیکن ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تبصرے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید وہ ہیوسٹن، ٹیکساس کی رہنے والی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال یہ بڑا مینڈک ان کے دروازے پر اچھل اچھل کر کیڑے مکوڑے پکڑ رہا تھا، جسے دیکھ کر انہوں نے یونہی چھوڑ دیا اور کچھ نہیں کہا۔
اگلی صبح یہ ان کے ایک پرانے جوتے میں آرام کررہا تھا۔ صفائی کرنے والی خاتون نے جب جوتے میں مینڈک کو دیکھا تو اسے باہر باغیچے میں جھاڑ کر جوتا واپس رکھ دیا۔ لیکن شام کو یہ مینڈک ایک بار پھر اسی جوتے میں آگیا۔
وہ سمجھ گئیں کہ مینڈک کو یہ جوتا پسند آگیا ہے۔ تب انہوں نے اسی جوتے کو مینڈک کا گھر بنا دیا اور یہ وہیں رہنے لگا۔
یہی نہیں، بلکہ سیتا ہُڈ نے اسے اپنا پالتو مینڈک بنا لیا اور اس کا نام ’’جبا‘‘ رکھ دیا، جس کے بعد انہوں نے ساتھ کی دیوار پر ایک نوٹس لگادیا جس میں سب لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ یہ جوتے اس مینڈک کا گھر ہے، لہذا اسے تنگ نہ کیا جائے۔
اب وہ وقفے وقفے سے اس کی تصویریں کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کراتی ہیں جنہیں دیکھ کر ’’جبا‘‘ کی مصروفیات کا پتا چلتا رہتا ہے۔
The post خاتون نے پرانے جوتے میں مینڈک کا گھر بنا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TAIQes
via IFTTT
No comments:
Post a Comment