Friday, October 30, 2020

ناسا نے ’’پراسرار خلائی آوازوں‘‘ کی پلے لسٹ جاری کردی ایکسپریس اردو

پیساڈینا، کیلیفورنیا: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے اپنے خلائی جہازوں سے ریکارڈ کی ہوئی مختلف خلائی آوازوں کا انتخاب ایک پلے لسٹ کی شکل میں ساؤنڈ کلاؤڈ پر جاری کردیا ہے۔

ان میں مشتری کے دبیز بادلوں اور مریخی زلزلوں کی حقیقی آوازوں کے علاوہ چندرا ایکسرے خلائی دوربین، وائیجر اوّل خلائی جہاز اور پلانک سیارچے وغیرہ کے ریکارڈ کیے ہوئے ریڈیو سگنلز کو قابلِ سماعت آوازوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ آوازیں اگرچہ خوفزدہ کرنے والی تو نہیں لیکن عجیب و غریب ضرور ہیں جنہیں سن کر یوں لگتا ہے جیسے کوئی چیز ٹوٹ رہی ہو، کھڑکھڑا رہی ہو یا پھر کوئی خلائی مخلوق سیٹیاں بجا رہی ہو۔

واضح رہے کہ آواز کو سفر کرنے کےلیے مادّی واسطے کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آواز کی لہریں خلا میں سفر نہیں کرسکتیں۔ البتہ برقی مقناطیسی لہریں (الیکٹرو میگنیٹک ویوز) بڑی سہولت سے، تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے، سفر کرسکتی ہیں۔

The post ناسا نے ’’پراسرار خلائی آوازوں‘‘ کی پلے لسٹ جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HQCup9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment