Thursday, October 29, 2020

پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا ایکسپریس اردو

لاہور: پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا۔

زمبابوین کپتان چھامو چھیبھابھا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا پر مشکل وقت ہے،اس صورتحال میں کرکٹ کا بحال ہونا بڑا خوش آئند ہے،پاکستان میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،سیکیورٹی بھی بہترین ہے، ہمیں کوئی شکایات نہیں۔

دوسری جانب برینڈن ٹیلر نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر کا ایک دلکش اور حسین نظارہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 12 سال بعد پاکستان آکر بہت خوش ہیں، انھوں نے لکھا کہ میں اس وقت اسلام آباد کے ایک شاندار ہوٹل میں موجود ہوں، پی سی بی کی مہمان نوازی، سیکیورٹی اور پھرجوش خیر مقدم بہترین ہے،میں سیریز کھیلنے کا منتظر ہوں۔

 

The post پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kGnjgl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment