Tuesday, January 26, 2021

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ ایکسپریس اردو

 کراچی: جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے اور جنوبی افریقا کے پہلی اننگز میں 220 رنز کے جواب میں بھی پاکستان کی حالت خراب ہے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 187 درکار تھے۔

اظہر علی اور فواد عالم صورت حال کو دیکھتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں سست بلے بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پروٹیاز خلاف توقع بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ عابد علی 4 ، عمران بٹ 9، بابر اعظم 7 اور نائٹ واچ مین شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

The post کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iNeqlc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment