حمل:
21مارچ تا21اپریل
اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں۔ ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
تعمیرات اور جائیداد سے متعلق بزنس انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہو سکتا ہے۔ روحانی بزرگوں سے وابستہ توقعات بھی کافی حد تک پوری ہو سکتی ہیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل ہو سکتی ہے، آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے، آج کے دن اپنی کسی ایسی سکیم کو عملی شکل نہ دیں جس کا تعلق سیاست سے ہو فائدہ نہ ہو گا۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آج کا دن معمول سے زیادہ مصروفیت میں گزرے گا۔آپ کے چند دوست اپنے مفاد کے لئے آپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان سے ذرا محتاط رہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
آپ کے پرانے اور نئے مخالف نت نئی سازشیں لازمی کرتے رہیں گے۔ بعض نام نہاد دوست بھی اندر ہی اندر آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے۔ آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو گا۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات محدود ہی رکھیں۔ یہ کسی بھی وقت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ گارمنٹس کا بزنس کرنے والے حضرات کی آمدنی میں اضافہ کی توقع ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو گا۔ب سلسلہ تعلیم کامیابی تو ہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے۔ پرانی کاروباری سکیمیں کامیاب ہوں گی اور آپ کافی حد تک اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں گے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اپنے فرائض سے غفلت ہرگز نہ برتیں۔ خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے فرائض انجام دیں۔ دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلب گار ہے۔ کوئی بھی چیز آپ کو بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے آپ کو غیرمعمولی کوشش کرنا ہو گی۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
کھانسی، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تاکہ خوشیوں میں اضافہ ہو سکے اور آپ چین و سکون کی زندگی گزار سکیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xiWyoA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment