Thursday, November 30, 2017
انڈر19 ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی ایکسپریس اردو
لاہور: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، میگا ایونٹ کے برانڈ ایمبیسڈر نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے لنگٹن میں ٹرافی کی رونمائی کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر آئی سی سی ڈیو رچرڈسن، نیوزی لینڈ کے اسپورٹس منسٹر گرانٹ رابرٹسن، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھی موجود تھے۔
ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ دنیا بھر سے ابھرتے ہوئے پلیئرز کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے، ایونٹ میں شرکت سے ٹین ایج پلیئرز کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس سے پلیئرز نظم و ضبط اور انٹرنیشنل سطح پر دباﺅ میں پرفارم کرنا سیکھتے ہیں۔
The post انڈر19 ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ArlbVU
via IFTTT
معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا شریعت کے خلاف ہے، مولانا فضل الرحمان ایکسپریس اردو
بنوں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام میں دہشت گردی اور بے گناہ خون بہانے کا کوئی تصور نہیں جب کہ معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا بھی کوئی شریعت نہیں۔
بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گالیاں دینا، دہشت گردی پھیلانا اور بے گناہ خون بہانا شرعی تعلیمات میں شامل نہیں۔ معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا بھی شریعت کے خلاف ہے ہم لوگ ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں انسانیت محفوظ رہے۔ فیض آباد دھرنے میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا لیکن ایک خاص سازش کے تحت فورسز اور عوام کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فاٹا كے انضمام كے سلسلے میں حكومت امریكی ایجنڈے پر كاربند ہے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو اختیارات مل چکے ہیں لیکن عملی اقدامات ابھی بھی باقی ہیں، جس طرح خیبرپختون خوا، سندھ اور بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے مقامی لوگوں کا حق ہے، اسی طرح فاٹا کے عوام وہاں کے وسائل کے مالک ہیں، ہم فاٹا کی ملکیت پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان کی پوری زندگی کرپشن کرپشن کا سنتے ہوئے گزر گئی لیکن کرپشن کا نعرہ لگانے والے کھل کر سامنے نہیں آتے آج تک کرپٹ افراد اپنے انجام تک پہنچتے نہیں دیکھے، ہماری معیشت غلام بن چکی ہے ہم سود اور حرام کی معیشت نہیں بلکہ حلال معیشت کی بات کرتے ہیں۔
The post معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا شریعت کے خلاف ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2jx1X6S
via IFTTT
فلموں کی ناکامیوں کے بعد شردھا کپور کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ایکسپریس اردو
ممبئی: فلموں میں ناکامی کے باعث نامور بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے معاوضے میں کمی کا اعلان کردیا۔
بھارتی اداکارہ شردھا کپور اپنی فلموں کی پے درپے ناکامی کے باعث شدید پریشان ہیں۔ ان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’حسینہ پارکر‘ اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ توقع کے خلاف باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں۔ فلموں کی ناکامی نے انہیں توڑ کر رکھ دیا اور وہ کافی دن تک میڈیا کا سامنا کرنے سے بھی کتراتی رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’حسینہ پارکر‘کی ناکامی نے شردھا کپور کو اپنے کیرئیر کے متعلق سوچنے پر مجبور کردیا ہے، وہ آج کل ایسے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں جو ان کے ڈوبتے کیرئیر کو سہارا دے کر انہیں پھر سے بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں کی صف میں لاکھڑا کرے اور اس کے لیے وہ اپنا معاوضہ تک کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شردھا فلموں میں آنے سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟
رپورٹس کے مطابق شردھا نہیں چاہتیں کہ ان کی اب کسی بھی فلم کا حال ’حسینہ پارکر‘ اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ جیسا ہو اسی لیے وہ اب ایک مضبوط کہانی والی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، یہاں تک کہ وہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح اپنے کیرئیر کے گراف کو تیزی سے اوپر لے جانے کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ عالیہ بھٹ اپنے فلموں کے انتخاب اور کامیابی کے باعث بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شردھا اپنے معاوضے میں کمی کے بعد کیا عالیہ بھٹ کو ٹکر دے پائیں گی۔
واضح رہے کہ شردھا کپورکے پاس ان دنوں کوئی فلم نہیں ہے جب کہ عالیہ بھٹ فلم ’راضی‘ کی شوٹنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔
The post فلموں کی ناکامیوں کے بعد شردھا کپور کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2jyU0OL
via IFTTT
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید ایکسپریس اردو
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 5 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ ساگی پورہ کے علاقے میں بھی بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی کارروائیوں میں مزید 6 کشمیری شہید
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بڈگام اور پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AgFjcT
via IFTTT
فیض آباد دھرنا؛ سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی کی رپورٹ مسترد کردی ایکسپریس اردو
اسلام آباد: فیض آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی سمیت تمام ایجنسیوں کے رپورٹس مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر رپورٹس طلب کرلیں ہیں۔
جسٹس مشیرعالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعت کو جاری کیے گئے حکم کی تعمیل سے متعلق استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عذز پیش کیا کہ اٹارنی جنرل ملک سے باہر ہیں، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے رپورٹ فائل کرنا تھی، اس میں اٹارنی جنرل کا کیا تعلق ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پولیس رپورٹ جمع کروادی گئی ہے جب کہ آئی ایس آئی اورآئی بی کی سربمہر رپورٹس بھی موجود ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ یہ بھی بتانا تھا کہ دھرنے پر کتنا سرکاری خرچہ آیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ ایک بچے کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل آفس کوموصول رپورٹ میں کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں، ٹی وی والے تو چلاتے رہے اسلام آباد میں 6 ہلاکتیں ہوئیں، کیا راولپنڈی میں دھرنے سے کوئی ہلاکت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا نے کہا کہ راولپنڈی میں ہلاکتیں ہوئیں ہیں لیکن اس کی رپورٹ نہیں مانگی گئی۔
جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ اگر وفاقی دارالحکومت کو محفوظ نہیں بنا سکتے تو ملک کو کیسے محفوظ بنائیں گے، یہ بتائیں کہ مظاہرین کے پاس آنسو گیس کے شیل اور ڈنڈے کہاں سے آئے اور یہ تمام چیزیں مظاہرین کو کس نے فراہم کیں۔ کیا جن کے پاس آتش گیر مادہ تھا ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ 27 مقدمات کا اندراج ہوا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ میڈیا اس ایشو کو کیوں اٹھا رہا ہے، کیا اسلام کی بات مشکل اور نفرت کی بات کرنا آسان ہے، کیا میڈیا پر اشتعال دلانے کے لیے لوگوں کو بلایا جاتا ہے، گالی پر تالیاں بجتی ہیں اور اچھی بات کوئی نہیں کرتا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا چند چینلز کو بند کر دیں، ہم ادارے اور میڈیا کی نہیں اسلام کی بات کرتے ہیں، پورے جھگڑے میں کس نے اسلام کی بات کی، ہم اسلام سے اتنے کیوں دور ہوگئے ہیں۔ ایجنسیوں پر خرچہ کرنے کے سوال بھی اٹھیں گے، کہاں ہیں یہ ایجنسیاں، وہ سامنے کیوں نہیں آتیں، اسلامی ممالک میں یہ کیا ہورہا ہے، یہ کس کا ایجنڈا ہے۔ پاکستان اس لیے بنایا گیاکہ سب کوآزادی ہو، آزادی کی قدر روہنگیا کے مسلمانوں سے پوچھو، مفت میں ملی آزادی کو تباہ نہ کرو۔
سماعت کے دوران آئی ایس آئی کے نمائندے کی عدم حاضری پر جسٹس قاضی عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ یہاں جڑیں کاٹی جا رہی ہیں لیکن ہماری ایجنسیاں کچھ بھی نہیں کرتیں، ریاست کا تحفظ آئی ایس آئی کی ذمہ داری ہے، اس سارے معاملے میں ریاست کا تحفظ کہاں کیا گیا، آئی ایس آئی خاموش کیوں ہے، ان کا نمائندہ کیوں نہیں آیا۔ وزارت دفاع کے نمائندے نے کہا کہ عدالت کے تحریری حکم میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔
The post فیض آباد دھرنا؛ سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی کی رپورٹ مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nkMw78
via IFTTT
پی سی بی نے بھارت سے ہرجانہ وصولی کیلیے آئی سی سی سے رجوع کر لیا ایکسپریس اردو
لاہور: پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے آئی سی سی کو نوٹس جمع کرادیا۔
پی سی بی نے اپنے وکلا کے توسط سے آئی سی سی کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے تنازعات کمیٹی کے سامنے کیس رکھا جائے، آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر 3 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے، ایک نمائندہ پی سی بی جبکہ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کا نامزد کردہ ہو گا۔ کیس کا فیصلہ برطانوی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔
بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بھارت نے پاکستان کو 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کا ایم او یو سائن کیا جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ہر بار سیکیورٹی خدشات اور حکومتی اجازت کو جواز بناتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا اور معاہدے کے مطابق ایک بھی باہمی سیریز اب تک نہیں کھیلی جا سکی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس زر تلافی ادا کرے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔
The post پی سی بی نے بھارت سے ہرجانہ وصولی کیلیے آئی سی سی سے رجوع کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2i2RZd2
via IFTTT
مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات ہونی چاہئے، پاکستان ایکسپریس اردو
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تسلسل کے ساتھ جاری ہے، نوجوانوں کو تلاشی اور آپریشن کے بہانے شہید کیا جارہا ہے، گزشتہ چند دنوں میں کئی نوجوان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، اب وادی میں بھارت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبریں بھی زیرگردش ہیں جن پر انتہائی تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئے، بھارت آزاد انسانی حقوق مشنز کو وادی میں رسائی دے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آدھا افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان میں افیون اور پوست کی پیداوار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، افیون اور پوست دہشت گردوں کے لئے بڑا ذریعہ آمدن ہے، افغان حکومت اور اتحادی افواج کو عالمی معاہدوں کی روشنی میں اقدامات کرنے چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید افواج کی تعیناتی پر ہماری اور امریکا کی سوچ میں فرق ہے اس معاملے پر پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس سے بات کی جائے گی جب کہ امریکا سے اختلافات دور کرنے اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کے تبادلے سمیت مشترکہ مشقوں کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پر عزم ہے
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز امریکی جنرل نکلسن نے جو بیان دیا وہ بیانات نئے نہیں ہیں ہم پہلے بھی ان بیانات کی تردید کرچکے ہیں، امریکی وزیردفاع پاکستان آرہے ہیں ان کے دورے میں اس موضوع کوبھی زیرِبحث لایا جائے گا۔
The post مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات ہونی چاہئے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2kbEwUA
via IFTTT
پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک ایکسپریس اردو
پشاور: کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل پہاڑی علاقے میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس حکام اور مقامی حکام کے ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عبدالرشید حقانی کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کی مارے جانے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔
The post پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AgyiJ1
via IFTTT
جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کوسیاسی منظرسے ہٹادیں گے، بلاول ایکسپریس اردو
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظرسے ہٹادیں گے۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے قائدین نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا دعوی کرنے والی جماعتیں صرف اقتدار کے لئے لڑ رہی ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہی ہے، پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیوں سے آئی، ملک کی دیگر جماعتوں کا کچھ بھی داؤ پر نہیں لگا اور جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے اسے ہمیں ہی بچانا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لیڈر بڑے دعوے کر رہے ہیں انہیں تو جمہوریت کی ’جیم‘ تک کا نہیں پتا، وہ لیڈر جو پارلیمنٹ بھی نہیں آتے وہ کیسے جمہوری کہلا سکتے ہیں، ایسے لیڈر پارلیمنٹ میں نہ آکر عوام اور جمہوریت کو بے توقیر کر رہے ہیں اور جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے مٹا دیں گے۔
The post جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کوسیاسی منظرسے ہٹادیں گے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2jyTznh
via IFTTT
پرویز مشرف پر حملے کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم ایکسپریس اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں سزا یافتہ تینوں ملزمان کو بری کردیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پرویز مشرف حملہ کیس میں سزا یافتہ ملزمان کی درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیے کہ مچھلی اصل تھی لیکن استغاثہ کی غفلت سے جال سے نکل گئی، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پرویز مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی
عدالت عظمیٰ نے تینوں ملزمان انتخاب عباسی، ظفر علی اور محمد کبیر کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا، تینوں ملزمان پرسابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا جب کہ تینوں ملزمان پر ٹی ٹی پی سے تعلق کا بھی الزام تھا۔
The post پرویز مشرف پر حملے کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2i5rIe1
via IFTTT
Wednesday, November 29, 2017
ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قاتل نے بھری عدالت میں زہر پی لیا ایکسپریس اردو
دی ہیگ: ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل میں ملوث مجرم سلوبوڈن پرالجاک نے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر بھری عدالت میں زہر پی لیا۔
سلوبوڈن پرالجاک بوسنیا کے ان 6 سابق سیاسی رہنماؤں اور فوجی افسران میں شامل ہیں جنہیں ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے مجرم میں سزا دی گئی ہے۔ سلوبوڈن پرالجاک کو عالمی عدالت انصاف نے 2013 میں 20سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف مجرم نے اپیل دائر کررکھی ہے۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر سلوبوڈن پرالجاک نے عدالت میں زہر پی لیا۔ کٹہرے میں کھڑے مجرم نے دوران سماعت جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجرم نہیں ہیں اور وہ اپنی سزا پر زہر پی رہے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے پہلے اپنے ہاتھ بلند کیے اور پھر زہر سے بھری شیشی پی لی، جس پر جج نے فوری طور پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایمبولینس منگوا کر مجرم کو اسپتال لے جانے کی ہدایت کی۔
یہ خبربھی پڑھیں: ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم ٹریبونل نے 1993میں بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے میں ناکامی اور ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر سلوبوڈن پرالجاک کو مجرم قرار دیا تھا جب کہ اطلاعات کے باوجود منظم منصوبہ بندی کے تحت مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے قتل ِ عام پر خاموشی اختیار کی۔
The post ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قاتل نے بھری عدالت میں زہر پی لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AkDRGI
via IFTTT
معروف ریسلر جان سینا بھی کرکٹ کے شوقین نکلے ایکسپریس اردو
سڈنی: ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے، انہوں نے سڈنی میں آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن سے کرکٹ کے گر سیکھے۔
اپنی نئی آنے والی فلم ‘Ferdinand’ کی پروموشن کیلیے آسٹریلیا میں موجود ریسلر نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے بیٹنگ کے حوالے سے مفید مشورے بھی لئے۔جان سینا نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” Ferdinand کے بارے میں کچھ پڑھا، (بری طرح) کرکٹ کھیلی اور سڈنی میں کچھ روز مزے میں گزارے یہاں تک کہ ٹیچر نے حاضری لگائی اورمیری غیرحاضری لگا دی۔“
Read some #Ferdinand, played some Cricket (poorly) and had a great time the past few days in Sydney until the teacher took attendance in class and I was marked absent… U
C🤦
♂️ http://pic.twitter.com/stIOqDeKoW
— John Cena (@JohnCena) November 29, 2017
شین واٹسن نے بھی اس حوالے سے خیالات کے اظہار کیلیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، انہوں نے جان سینا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” جان سینا کے ساتھ اچھا دن گزارا، اس چیمپئن کیلیے صرف بہترین بیٹ۔
Awesome day with @JohnCena. Only the best bats for this champion! @sg_cricket @ThunderBBL http://pic.twitter.com/dyI0uuJtVF
— Shane Watson (@ShaneRWatson33) November 29, 2017
The post معروف ریسلر جان سینا بھی کرکٹ کے شوقین نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ij6Tj2
via IFTTT
ایک اور وفاقی وزیر کے پاس اقامے کا انکشاف ایکسپریس اردو
ملتان: خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کے پاس سعودی عرب میں ڈرائیور کے اقامے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وزیر کا اقامہ سامنے آگیا۔ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے بھی سعودی عرب میں اقامہ بنوا رکھا ہے۔ وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے ڈرائیور کا اقامہ بنا رکھا ہے۔ ایکسپریس نیوز نے حافظ عبدالکریم کے سعودی اقامے کی کاپی حاصل کرلی۔
حافظ عبدالکریم کی ڈیرہ غازی خان میں نجی یونیورسٹی کے 1500 طلبا بھی ڈگریوں سےمحروم ہیں اور 4 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبا کو دی جانے والی ڈگریاں جعلی نکلیں ۔ طلبا کو یہ ڈگریاں ایک تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ہاتھ سے دلوائی گئیں تھیں۔ ڈائریکٹر نیب ملتان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران حافظ عبدالکریم کی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریوں کے اجرا کی تحقیقات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دے چکی ہے جب کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے پاس بھی اقامے ہیں، خواجہ آصف کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
The post ایک اور وفاقی وزیر کے پاس اقامے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ih4oxN
via IFTTT
بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کا دہرا معیار ہے، سعید اجمل ایکسپریس اردو
لاہور: آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بولنگ ایکشن کے حوالے سے دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم فیصل آباد کی لاہور وائٹس کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی طور کرکٹ کے ساتھ وابستہ رہنا چاہتا ہوں، اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے پر بھرپور توجہ دوں گا، ہر طرز کے فارمیٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں تاہم غیرملکی لیگز کھیلتا رہوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولنگ ایکشن کے معاملے میں کیریئر متاثر ہوا لیکن اس معاملے میں پی سی بی سے کوئی شکوہ نہیں، مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے، میرے خیال میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ اس موقع پرآف اسپنر صحافیوں سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔
The post بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کا دہرا معیار ہے، سعید اجمل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zzGqBi
via IFTTT
اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش ایکسپریس اردو
اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 1.48 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15.35 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.20 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.15 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ خبربھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری دی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا آئی مارکیٹنگ کمپنی اورڈیلر مارجن کا تعین آئل مارکیٹنگ کمپنی کرے گی۔اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ کرے گی۔
The post اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zBzWSF
via IFTTT
تھسارا پریرا سری لنکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر ایکسپریس اردو
لاہور: سری لنکا نے تھسارا پریرا کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کر دیا، انہیں دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے اپل تھرنگا کی جگہ قیادت سونپی گئی ہے۔
سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کپتان اپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار پر تھسارا پریرا کو ہی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اب پریرا کو مستقل طور پر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان نامزد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم ان دنوں بھارت میں کھیل رہی ہے، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 سے برتری حاصل ہے، تیسرا مقابلہ 2 دسمبر سے شروع ہو گا، آئی لینڈز ٹیسٹ سیریز کے بعد بلیو شرٹس کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے جن میں تھسارا پریرا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
The post تھسارا پریرا سری لنکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hYr1Dw
via IFTTT
سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ایکسپریس اردو
لاہور: سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں، لیجنڈ آف اسپنر میدان سے باہر جاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اس موقع پر پلیئرز نے گارڈ آف آنربھی دیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا، ان کی ٹیم فیصل آباد کو لاہور وائٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے انہیں الوداع کہا، تمام پلیئرز نے لائنوں میں کھڑے ہو کر بیٹس کی چھاﺅں سے گزارا، آف اسپنر اس موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے ہاتھ ہلا کر پلیئرز اور شائقین کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سعید اجمل نے قومی ایونٹ کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ موجودہ سیزن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ آف اسپنر سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلیے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
The post سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zzmKNM
via IFTTT
بادشاہی مسجد سے چوری نعلین پاک 15 سال بعد بھی برآمد نہ کرائے جاسکے ایکسپریس اردو
لاہور: ہائیکورٹ نے بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین مبارک 15 سال بھی برآمد نہ کرائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین پاک کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محکمہ اوقاف کو معاملے کی تہہ تک جانے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور متعلقہ ایس پی کمیٹی کے روبرو پیش ہوکر بیان دیں۔
درخواست گزار نے بتایا کہ 31 جولائی 2002ء میں بادشاہی مسجد کی گیلری سے نعلین پاک چوری کئے گئے، پولیس نے محکمہ اوقاف کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف نعلین مبارک کی چوری کا مقدمہ درج کیا ہے، لیکن پندرہ سال ہوگئے لیکن متعلقہ حکام نعلین پاک بازیاب نہ کراسکے۔
عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال سے مقدمے پر کیوں کارروائی نہیں کی گئی، عام لوگوں نے نعلین مبارک کی بازیابی کے لئے درخواستیں دی ہیں،
محکمہ اوقاف جس کی اس کی ذمہ داری تھی اس نے اب تک کیا کیا ہے، محکمہ اوقاف کے وکیل نے بتایا کہ محکمہ نے نعلین مبارک کی بازیابی کے لئے اقدامات کئے ہیں اور نعلین مبارک بازیاب کرانے والے شخص کے لیے بیس لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔
The post بادشاہی مسجد سے چوری نعلین پاک 15 سال بعد بھی برآمد نہ کرائے جاسکے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AgfTwx
via IFTTT
قومی ٹی ٹوئنٹی؛ لاہور وائٹس نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ایکسپریس اردو
لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 10 رنز سے مات دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور وائٹس نے 7 وکٹ پر 142 رنز بنائے، سلمان بٹ 40، عمر اکمل 35اور کامران اکمل 30 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے، فیصل آباد کی جانب سے اسد علی نے 2 جبکہ یاسر شاہ، سعید اجمل اورعمران خالد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد کی ٹیم 19.4 اوورز میں 132 پر ہمت ہار گئی، صہیب مقصود نے 39 رنز بنائے، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2,2 شکار کیے جبکہ احسان عادل، بلال آصف اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ وہاب ریاض مین آف دی میچ قرار پائے۔
قومی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور بلوز اور فاٹا کے مابین کھیلا جائے گا، فیصلہ کن معرکہ کل کھیلا جائے گا۔
The post قومی ٹی ٹوئنٹی؛ لاہور وائٹس نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ijM3Ao
via IFTTT
فیض آباد دھرنے میں فوج سمجھوتہ نہ کراتی تو انتشار پھیل جاتا، عمران خان ایکسپریس اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے لیے فوج سمجھوتہ نہ کراتی تو پورے ملک میں انتشار پھیل جاتا۔
اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فوج کی ثالثی میں دھرنا مظاہرین سے ہونے والے معاہدے نے ملک کو افراتفری سے بچالیا، ختم نبوت کا معاملے انتہائی سنجیدہ تھا جس کے اختتام پر میں نے شکرانے کے نفل ادا کیے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت کا مقصد نااہل شخص کی کرپشن بچانا ہے۔
The post فیض آباد دھرنے میں فوج سمجھوتہ نہ کراتی تو انتشار پھیل جاتا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2jwG1c6
via IFTTT
یونان میں گاڑی کو حادثے میں 4 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک، پاکستانی ڈرائیور زخمی ایکسپریس اردو
ایتھنز: یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ پاکستانی ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شہر کوالا کے قریب ہائی وے پولیس نے ایک تیز رفتار ٹیکسی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کی ہدایت ماننے کے بجائے گاڑی کو ایک چھوٹی سڑک پر موڑ دیا۔
پولیس کی جانب سے گاڑی کا پیچھا کیا گیا اس دوران ڈرائیور تیزرفتار گاڑی کو قابو میں نہیں رکھ سکا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں چار افر د ہلاک جبکہ پاکستانی ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد ترکی کی سرحد سے غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہوئے تھے، فوری طور پر غیر قانونی تارکین وطن کی قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول سے 57 پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو بازیاب کرایا گیا تھا جب کہ چند روز پہلے بلوچستان میں بھی دو مختلف واقعات میں یورپ جانے والے 20 غیر قانونی تارکین وطن جاں بحق ہوگئے تھے۔
The post یونان میں گاڑی کو حادثے میں 4 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک، پاکستانی ڈرائیور زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AmhcaZ
via IFTTT
عامر اور فریال کی ذاتی زندگی یا سوشل مذاق؟ ایکسپریس اردو
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے کون واقف نہیں، عامر خان کا شمار دنیا کے بہترین باکسنگ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے؛ ان کی فتوحات کا سلسلہ بہت طویل ہے۔ برطانیہ میں رہتے ہوئے بھی پاکستان کے لیے کھیلنا اور اپنی جیت کو پاکستان سے منسوب کرنا ان کی بہت ساری خوبیوں میں سے ایک خوبی ہے۔
عامر خان جب پاکستان کی محبت میں رنگے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل باکسر (باکسنگ کا مخصوص کاسٹیوم) پہن کر رِنگ میں اترتے ہیں تو ہر پاکستانی کے دل سے ان کےلیے دعائیں نکلتی ہیں۔ عامر پاکستان کے وہ ’ہیرو‘ ہیں جن پر پورے پاکستان کو فخر ہے، تاہم اپنی بے تحاشہ مقبولیت میں کمی اور بڑھتی ہوئی ناپسندیدگی کے ذمہ دار بھی خود عامر خان اور کسی حد تک ان کی اہلیہ فریال مخدوم ہیں۔
کئی سال سے پاکستان میں ہیرو کا درجہ حاصل کرنے والے باکسر عامر خان کی شہرت گزشتہ برس اس وقت متاثر ہونا شروع ہوئی جب سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ اسنیپ چیٹ پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے سسرالی ان پر بہت ظلم کرتے ہیں۔ نہ وہ اپنی مرضی کا لباس پہنن سکتی ہیں، اور نہ ہی انہیں اپنی مرضی کا لائف اسٹائل رکھنے کی اجازت ہے۔ سوشل میڈیا پر فریال مخدوم نے اپنے سسرالیوں کو روایتی ظالم و جابر بنا کرکیا پیش کیا جس کے بعد ہمارے معاشرے میں پایا جانے والا نام نہاد لبرل طبقہ فوراً فریال کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوا اور عامر خان سمیت ان کے اہل خانہ کا موقف جانے بغیر ہی فریال کے سسرالیوں کو قصوروار ٹھہرا دیا۔ یہ سارا معاملہ عامر خان کی خاموشی سے مزید طول پکڑتا گیا، ان کی خاموشی نے ان کے مداحوں کو بھی الجھن میں ڈال دیا۔ تاہم جب معاملات حد سے بڑھ گئے اور فریال نے عامر خان کے گھروالوں پر الزام تراشی کی انتہا کردی تو عامر خان خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب فریال کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتے۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ یہ میاں بیوی کے درمیان یہ تمام لڑائیاں گھر کے اندر ان کے روبرو نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ’’اوپن فورمز‘‘ یعنی فیس بک اور ٹوئٹر پر ہورہی تھی۔ دونوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ایک ایک لفظ پوری دنیا کے سامنے عیاں تھا اور مقامی و بین الاقوامی میڈیا ان کے جھگڑے کو خوب مرچ مصالحہ لگا کر پیش کررہا تھا۔
میاں بیوی کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں. اکثر شادی شدہ جوڑے میں ازدواجی زندگی سے متعلق کئی مسائل جنم لیتے ہیں، لیکن سمجھداری اور بردباری کا تقاضہ ہے کہ ان مسائل کو دنیا کے سامنے اچھال کر اپنا مذاق بنانے کے بجائے افہام و تفہیم کے ساتھ آپس میں ہی حل کرلیا جائے؛ تاہم عامر خان اور فریال مخدوم شاید دنیا کے ان اولین جوڑوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے گھریلو مسائل کو خود ہی دنیا کے سامنے تماشہ بنا دیا۔
الزامات کی بوچھاڑ اور طلاق کی باتیں دونوں جانب سے کی گئیں۔ لیکن جب عامر خان نے فریال سے علیحدہ ہونے کی بات کی اور کہا کہ وہ اب مزید ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو فریال نے سوچے سمجھے بغیر نادان بچی کی طرح اپنے شوہر کو دھمکی دے ڈالی کہ اگرعامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا تو وہ انہیں برباد کردیں گی، کیونکہ ان کے پا س عامر کے خلاف ایسے ثبوت ہیں جو ان کے کیرئیر اور زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔ یہ ٹوئٹ کرتے وقت فریال نے ایک بار بھی نہیں سوچا کہ عامر کوئی عام آدمی نہیں بلکہ ایک سیلبریٹی ہیں، دنیا بھر میں ان کی ایک پہچان ہے، ان الزامات سے ان کی شخصیت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے امیج کو بھی نقصان پہنچے گا؛ جب کہ عامر کے حریف بھی اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہوا بھی یہی۔ دنیا کے سامنے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا نقصان خود عامر خان کو ہی بھگتنا پڑا جس کے باعث عامر کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں جگ ہنسائی کے بعد عامر خان اوران کی اہلیہ نے پچھلی تمام باتیں اور لڑائی جھگڑے بھلا کر پھر سے ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عامر خان اور فریال مخدوم کا تعلق تعلیم یافتہ گھرانوں سے ہے، دونوں کو معاشرے کی نزاکتوں کا بھی علم ہے۔ ان سے یہ توقع ہرگز نہیں کی جا سکتی تھی کہ دونوں اپنا گھریلو جھگڑا یوں دنیا کے سامنے لے آئیں گے۔ پھر ایک دوسرے پر پرلے درجے کی الزام تراشی، کیچڑ اچھالنے اوردھمکیاں دینے کے بعد دوبارہ اس طرح ایک ہوجائیں گے جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ اتنی عقل توآج کل کم سن نوجوانوں میں بھی ہوتی ہے کہ اپنی گھریلو باتیں باہر کے کسی فرد کے سامنے نہیں کرنی چاہیے، لیکن عامر خان اور فریال مخدوم نے تو پوری دنیا کے سامنے اپنا آپ کھول کر رکھ دیا۔ ان کی کبھی نا اور کبھی ہاں نے خود ان کی اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی زندگی کو ’’سوشل مذاق‘‘ بناکر رکھ دیا ہے۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لئے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھblog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔
The post عامر اور فریال کی ذاتی زندگی یا سوشل مذاق؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BwLpnw
via IFTTT
نواز شریف نے حدیبیہ کیس ختم کرانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا، نیب کی درخواست ایکسپریس اردو
اسلام آباد: حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے۔
نیب نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ حدیبیہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مخصوص قانونی مدت میں اپیل دائر کرنے کی پابندی کو ختم کیا جائے اور سپریم کورٹ نیب اپیل کا ماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جائزہ لے۔
نیب نے اپیل تاخیر سے دائر کرنے کا ذمہ دار سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹھہراتے ہوئے ججز کے غیر سنجیدہ رویہ کو بھی حدیبیہ ریفرنس خارج کرنے کی وجہ قرار دیا۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف بطور چیف ایگزیکٹیو اثر انداز ہوئے۔ نواز شریف نے اپنا اثر رسوخ فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کے لیے استعمال کیا تاہم ہائی کورٹ ججز کی غیر سنجیدگی سے استغاثہ کا مقدمہ تکنیکی بنیادوں پر متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
نیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ بلا شبہ ملزم عدالت کا فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے، لیکن شکایت کنندہ کو بھی انصاف سے محروم نہیں رکھا جا سکتا اور دوبارہ تحقیقات سے روکنا دراصل انصاف سے روکنے کے مترادف ہے۔ عدالت سے گزارش ہے کہ حدیبیہ کیس اور انصاف کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے اور اپیل دائر کرنے میں ہونے والی تاخیر کا اعتراض ختم کرے۔
The post نواز شریف نے حدیبیہ کیس ختم کرانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا، نیب کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nfyinR
via IFTTT
فواد خان کی زندگی کے 5 حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ایکسپریس اردو
کراچی: پاکستانی اداکار فوادخان آج اپنی 36 ویں سالگرہ منارہے ہیں اس موقع پر ان کے پرستار انہیں سوشل میڈیا پر ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور وہ ان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے بےتاب رہتے ہیں۔ فواد خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکار کیا تھا اور پھر انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
2007 میں انہوں نے ہدایت کار شعیب منصور کی فلم’خداکے لیے‘میں اہم کردار نبھایا۔ فواد خان کا شمار آج پاک بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لوگ ان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں، تاہم ہمیں یقین ہے کہ بہت ہی کم لوگ فواد خان سے متعلق ان 5 حقائق سے واقف ہوں گے۔
پسندیدہ کھانا:
جاذب نظر شخصیت اورمیٹھے لب ولہجے والے اداکار فواد خان کو کھانے میں ’کریلے‘ پسند ہیں۔ فواد خان شوگر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں 17 سال کی عمر میں یہ بیماری تشخیص ہوئی تھی لہٰذا جب سے فواد خان اپنی کھانے پینے کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور گوشت کے بجائے زیادہ تر سبزیاں کھانے کو ترجیح دہتے ہیں۔ وہ کریلے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
جذباتی:
اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کو رلانے والے فواد خان حقیقی زندگی میں بھی بہت جذباتی ہیں اور بات بات پر ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا اگر وہ کسی کو کوئی ایسی بات کہنا چاہیں جس سے اس شخص کو درد پہنچے تو وہ پہلے 100 بار سوچیں گے ۔ اس کےعلاوہ وہ دوسروں کی شخصیت کے بارے میں کم اندازے لگاتے ہیں اور اپنی رائے دینے میں کنجوسی سےکام لیتے ہیں۔
نفاست پسندی:
فواد خان اپنی ظاہری شخصیت کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ گھر میں بھی مناسب، استری کیا ہوا لباس زیب تن کریں اور صاف جوتے پہنیں۔ان کا کہنا ہے کہ صاف جوتے مردوں کے لیے بےحد ضروری ہیں ۔
چہرے پر شیو :
فواد خان کو چہرے پر شیو بڑھی ہوئی رکھنا پسند ہے لیکن ان کے بیٹے اور اہلیہ کا خیال ان سے الگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ شیو کو بڑھاتے ہیں تو ان کے چہرے کے اتار چڑھاؤ واضح نہیں ہوتے اسی لئےصدف شیو بڑھانے سے منع کرتی ہے۔
شادی:
یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فواد خان 16 برس کی عمر میں اپنی اہلیہ صدف کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور انہوں نے اسی وقت صدف کو اپنی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا اور 2005 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
فواد خان کی سالگرہ کے موقعے پر ان کے چاہنے والے ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد دے کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
HAPPY BIRTHDAY FAWAD KHAN
May all your dreams come true, your Fawadians love you so much, keep making us proud. http://pic.twitter.com/FpqNj5FrYm
— Fawad Khan FC (@TeamFawadAKhan) November 28, 2017
HAPPY BIRTHDAY beautiful FAWAD KHAN
♥️ http://pic.twitter.com/AwIBD6aYxU
— Sara fawad khan (@fk656627) November 29, 2017
The post فواد خان کی زندگی کے 5 حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AeL6j9
via IFTTT