Sunday, October 14, 2018

انڈونیشیا میں سیلاب اور اسکول پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 طلبا سمیت 27 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

سماٹرا: انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اسکول اور رہائشی مکانات تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 12 طلبا سمیت 27 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سونامی کے بعد انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ صوبے سماترا کے جنوبی جزیرے میں سیلابی ریلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Indonesia 2

جنوبی سماترا کے ایک گاؤں میں مٹی کا تودہ ایک اسکول پر گرنے سے اسکول کے 12 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے اسکول کے ملبے میں پھنسے 17 بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔ بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسی صوبے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 29 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ تباہ ہونے والے گھروں سے 11 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ دو لاشیں ایک کار سے ملیں جو سیلاب میں بہہ گئی تھی۔ اسی طرح دو لاشیں سڑک کنارے ملی تھیں۔

Indonesia 3

سیلاب کے باعث تین پُل بھی منہدم ہوگئے جس کی وجہ سے گاؤں کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا جب کہ سڑکوں پر کیچڑ پھیل جانے کی وجہ سے ذرائع نقل و حمل بند ہیں جس سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ایک ماہ قبل ہلاکت خیز سونامی اور زلزلے سے 2 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ سیکڑوں شہری تاحال لاپتہ ہیں۔

The post انڈونیشیا میں سیلاب اور اسکول پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 طلبا سمیت 27 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OlPvsS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment