Sunday, October 14, 2018

لاہور میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ایکسپریس اردو

 لاہور: ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ پنجاب کے بعض حلقوں میں نمایاں سیاسی شخصیات مدمقابل ہیں۔

قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 24 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 131 اور این اے 124 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

این اے 131 میں ن لیگ کے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان آمنے سامنے ہیں۔ 25 جولائی کو عام انتخابات این اے 131 سے وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔

دوسرے حلقے این اے 124 میں بھی پولنگ شروع ہوگئی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ اس نشست پر مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان مدمقابل ہیں۔ این اے 124 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے نشست چھوڑنے کی وجہ سے اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔

گجرات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 69 میں بھی انتخابی میدان سج گیا ہے۔  مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار چودھری مونس الہی اور ن لیگ کے امیدوار حاجی عمران ظفر کے درمیان مقابلہ ہے۔ چودھری برادران کی جانب سے نت ہاؤس میں عوام کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ نشست چودھری پرویز الہی نے چھوڑی ہے۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 3 سو 78 ہے جن کے لیے 380 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

The post لاہور میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IVGcdi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment