Saturday, October 13, 2018

آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر لے رہے ہیں اور واپس بھی کریں گے، فواد چوہدری ایکسپریس اردو

لاہور: وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جو قرضہ لیا جائے گا وہ ہم ہی ادا کریں گے اور ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے جس میں دوبارہ معاشی بحران نہ ہو۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں شاہانہ اخراجات کے لئے بھاری قرضے لیے گئے، ماضی کے حکمرانوں نے ایسے پیسے لیے جیسے واپس ہی نہیں کرنے، پرویز مشرف کے اقتدار چھوڑتے وقت 6 ہزار کروڑ روپے قرضہ تھا، اب ہمارا قرضہ 30 ہزار کروڑ تک کیسے پہنچا؟۔ ہم آئی ایف ایف سے جو 8 ارب روپے قرضہ لے رہے ہیں اور واپس بھی کریں گے، ہمارا دورختم ہونے کے بعد ایسی صورتحال نہیں ہوگی، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے جس میں دوبارہ معاشی بحران پیدا نہ ہو۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بڑے ڈاکوؤں سے پیسہ نکلوانے کی کوشش

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کولوٹنےوالوں کیخلاف تحقیقات کی قرارداد جمع کرائی ہے، اب پارلیمنٹ تعین کرے گی کہ قرضہ کیسے بڑھا، جن لوگوں کی وجہ سے قرضہ بڑھا ان قومی مجرموں کا تعین کر کے سزا دیں گے، گھر لوٹنے والے ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، جمہوریت کو اس وقت خطرہ ہوتا ہے جب بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں، بڑوں پر ہاتھ ڈالیں تو سب برے ہوجاتے ہیں لیکن ہمارا کام ملک سے کرپٹ لوگوں کی صفائی کرنا ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ شریف فیملی کا مستقبل مخدوش اور مسلم لیگ (ن) اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، قومی و صوبائی اسمبلی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے، اب (ن) لیگ کو اپنی نئی قیادت تلاش کرنی چاہیے۔

The post آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر لے رہے ہیں اور واپس بھی کریں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OpTViw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment