مظفر گڑھ: پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 272 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ماں اور بیٹا بھی ایک دوسرے کیخلاف میدان میں آگئے۔
مظفرگڑھ میں سابق ایم پی اے عبداللہ شاہ بخاری کی اہلیہ زہرا بتول تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جبکہ ان کے بیٹے ہارون سلطان آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ماں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والا بیٹا ہارون سلطان بخاری تین مرتبہ ایم پی اے اور دو مرتبہ صوبائی وزیر رہ چکا ہے۔
عبداللہ شاہ بخاری کے بڑے بیٹے باسط سلطان بخاری 2018 کے عام انتخابات میں این اے 185 اور پی پی 272 سے کامیاب ہوئے تھے۔ باسط سلطان بخاری نے صوبائی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس کے باعث اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔
اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر شہزاد فرقان خان جبکہ تحریک لبیک کے ابراہیم سندیلہ بھی امیدوار ہیں۔ پی پی 272 میں ووٹرز کی تعداد 166247 ہے جن میں مرد 93646 اور خواتین 72601 ہیں جبکہ 134 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
The post ضمنی الیکشن میں ماں اور بیٹا بھی مدمقابل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2A8wv8o
via IFTTT
No comments:
Post a Comment