گجرات: خاتون اسکول ٹیچر نے طالبہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی والدہ پر بھی مقدمہ درج کرادیا۔
گجرات میں اسکول ٹیچر نے بچوں اور طلبہ پر تشدد کے خلاف قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ نواحی علاقہ کڑیانوالہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول پیرو شاہ کی ٹیچر نے پانچویں کلاس کی بچی کو گھر میں کام نہ کرنے کی سزا سنائی۔ ٹیچر صائمہ نے 12 سال حدیقہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر پھاڑ دیا۔
بچی کی والدہ شاہین بی بی کے استفسار پر الٹا ٹیچر نے طالبہ کی والدہ کیخلاف کار سرکار کا مقدمہ درج کرا دیا۔ بچی کی والدہ لوگوں کے گھروں اور اسی اسکول میں بھی کام کرتی ہے۔ والدہ کا موقف ہے کہ ہمارا جرم صرف غربت ہے، اس لیے داد رسی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب ٹیچر کا موقف ہے کہ شاہین بی بی نے اسے اسکول میں برا بھلا کہا اور مار پیٹ کرنے کی کوشش کی جب کہ اس نے کارسرکار میں مداخلت کی ہے۔
The post گجرات میں اسکول ٹیچر کا طالبہ پر تشدد، والدہ پر بھی مقدمہ درج کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CdwzoT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment