Monday, October 1, 2018

جج صاحبان کی بے عزتی کا الزام؛ فیصل رضا عابدی کی حفاظتی ضمانت منظور ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ایک روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں تاہم پیپلزپارٹی کے سابق رہنما نے گرفتاری سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ حکومت نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی اجازت دے دی

فیصل رضا عابدی نے گرفتاری سے قبل حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست پر کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے فیصل رضا عابدی کے وکیل سے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ کہاں ہے؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ اسلام آباد میں ہے۔ جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہی شہر کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت کا کوئی تصور نہیں، فیصل رضا کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنی چاہیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج

عدالت نے کل تک کے لیے فیصل رضا عابدی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور حکم دیا کہ فیصل رضا عابدی کل ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں۔

The post جج صاحبان کی بے عزتی کا الزام؛ فیصل رضا عابدی کی حفاظتی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xSiSZx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment