لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
درخواست گزار وکیل کے مطابق پبلک آفس اور تعلیمی داروں میں سگریٹ نوشی کی جاتی ہے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی سے بچوں کی صحت برا اثر پڑتا ہے اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی کی عادت منشیات میں بدل رہی ہے۔
درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ پبلک آفسز میں تمباکو نوشی کرنے سے بیماریاں پھیل رہی ہے اس لیے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دے۔ ہائی کورٹ نے ڈی جی سوشل ویلفیئر کو بھی کل ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے پبلک آفس اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب آج ہی میٹنگ کرکے پابندی کے حوالے سے کل تک اداروں کو نوٹسز جاری کریں۔
The post دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر سختی سے عمل کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2y0h8Nb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment