اسلام آباد: ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
مک کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 24 حلقے شامل ہیں جن پر 370 امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیٹ ووٹنگ ہورہی ہے۔ 35 حلقوں کے 7364 سمندرپار پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ ووٹنگ کے لئے ووٹرز کو پہلے ہی پاس کوڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ای میل کے ذریعے یہ پاس کوڈز جاری کئے ہیں۔ اب تک نصف کے قریب 3422 آئی ووٹرز نے انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک گھر بیٹھے ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ آئی ووٹرز شام پانچ بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
The post پہلی بار سمندر پار پاکستانی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yFdlVE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment