Thursday, November 1, 2018

آسیہ بی بی کیس؛ وزیراعظم نے خود وہ باتیں فاش کیں جن کی تشہیر پر پابندی تھی، رانا ثناءاللہ ایکسپریس اردو

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود ہی ان باتوں کو فاش کیا جن کی تشہیر پر پابندی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم (ن) لیگ کے رہنماء رانا ثنا ء اللہ نے گزشتہ روز کی جانے والی وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ میڈیا پر دھرنے کی کوریج پر پابندی تھی لیکن وزیراعظم نے بتایا کہ دھرنا والے کیا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم نے خود ہی ان باتوں کوفاش کیا جن کی تشہیر پر پابندی تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے بتایا کہ کوئی چیف جسٹس کو واجب القتل اورآرمی چیف کو غیرمسلم قرار دے رہا ہے، وزیر اعظم کے اس تقریرسے کیا پیغام ملا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے ، وزیراعظم

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آسیہ بی بی فیصلہ آئین اورقانون کے مطابق ہے، سپریم کورٹ کے جج کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ درست نہیں، فیصلے کے بعد بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے ججز واجب القتل ہیں، بعض لوگ فوج اورجرنیلوں کو کہہ رہے ہیں کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کریں۔

The post آسیہ بی بی کیس؛ وزیراعظم نے خود وہ باتیں فاش کیں جن کی تشہیر پر پابندی تھی، رانا ثناءاللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OjccsG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment