Thursday, November 1, 2018

پنجاب میں پہلی اسپورٹس پالیسی کی تیاری کا آغاز ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب میں پہلی اسپورٹس پالیسی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے کابینہ میں بجھوایا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسپورٹس بورڈ ندیم سرور کا کہنا ہے کہ تحصیل اور ضلع کی سطح پرکلب اور اسکول اسپورٹس کو فروغ دئیے بغیر کسی بھی کھیل میں ٹیلنٹ پول کو وسعت نہیں دی جا سکتی، ایس بی پی کے اعلان کردہ اسپورٹس کلینڈر کے مطابق صوبہ بھر میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر لڑکوں اور لڑکیوں کے کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا آغاز ہوچکا ہے جو مرحلہ وار ڈویژنل اور پھر صوبہ کی سطح تک منعقد کئے جائیں گے۔

ندیم سرور کا کہنا تھا وہ نیک نیتی کے ساتھ سمجھتے ہیں کہ پاکستان بھر میں بالخصوص پنجاب میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور خود ان کا اپنا ادارہ اس ٹیلنٹ کو تلاش کر اسے نکھا ر نہیں پا رہا ،اس صورتحال کو بھانپنے کے بعد میں نے اس حوالے سے اپنے معاون آفیسرز اور ایس بی پی سے منسلک کارکنوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ نہ صرف ہم سب کو مل کر اپنے صوبہ میں کھیلوں کی ترقی کے لئے دن رات کام کرنا ہے بلکہ اپنے ادارہ سے منسلک دیگراداروں اور تنظیموں کو واضح پیغام بھی دیناہے کہ اب کاروائی پروگرام نہیں چلے گا، جو ادارے اور تنظیمیں کام نہیں کریں گی، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

The post پنجاب میں پہلی اسپورٹس پالیسی کی تیاری کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zhcAT5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment