Thursday, November 1, 2018

نعیم بخاری کی چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ میں فی سیکنڈ ایک ہزار روپے دینے کی پیشکش ایکسپریس اردو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈ میں فی سیکنڈ ایک ہزار روپے دینے کی پیشکش کردی۔ 

سپریم کورٹ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالروف کی دوہری شہریت نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کے سابق وکیل کامران مرتضی نے نظر ثانی میں وکالت سے معذرت کرلی ہے لہذا مجھے عدالت بطور وکیل پیش ہونے کی اجازت دے۔

عدالت نے نعیم بخاری کی بطور وکیل پیش ہونے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کامران مرتضی سمجھتے ہوں گے کہ نظر ثانی کا کیس نہیں بنتا، کس گراؤنڈ پر وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے صرف ایک سو بیس سیکنڈ سن لیا جائے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کس قیمت پر سن لیں، قیمت ایک ہزار روپے فی سیکنڈ ہوگی جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ عدالت اجازت دے فی سکینڈ 1000 روپے ڈیم فنڈ میں دوں گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پیسے مانگ کر بطور جج اپنے عہدے پر سمجھوتہ کر رہا ہوں، ڈیم فنڈ کے لیے عدالت میں پیسہ نہیں مانگوں گا، الحمدللہ ڈیم فنڈ میں بہت پیسہ آ رہا ہے، چھوٹے چھوٹے بچے ڈیم فنڈز میں عطیات دے رہے ہیں، لگتا ہے 8 ارب کی برکت سے ہی ڈیم بن جائے گا۔

The post نعیم بخاری کی چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ میں فی سیکنڈ ایک ہزار روپے دینے کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AENEa8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment