Saturday, December 1, 2018

فہد مصطفیٰ اب بھارت میں بھی جلوے دکھانے کیلئے تیار ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستان کے نامور اور باصلاحیت اداکار فہد مصطفیٰ اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کو دیوانہ بنانے کے بعد اب بھارت میں جلوے دکھانے کی تیاریوں میں ہیں۔

کچھ عرصے سے پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کی وجہ سے طویل عرصے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہونا شروع ہوئی ہے اور اب مقامی فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں آہستہ آہستہ  جگہ بنارہی ہیں۔ جس کی حالیہ مثال فہد مصطفیٰ کی سپرہٹ فلمیں’نامعلوم افراد‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’ایکٹر ان لا‘ ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان میں بے حد پزیرائی ملی بلکہ اب انہیں بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کری ایٹیو ہیریٹیج میں نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا سلمان خان ہوں

خود کو پاکستان کا سلمان خان کہنے والے اداکار فہد مصطفیٰ نے یہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ فلم فیسٹیول رواں ماہ بھارتی شہر نئی دہلی میں 10 دسمبر کو منعقد ہوگا اور 16 دسمبر تک جاری رہے گا جہاں ایشیا کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی لہٰذا اس فیسٹیول کے لئے فہد مصطفیٰ کی فلمیں منتخب ہونا بہت خوشی کی بات ہے۔

The post فہد مصطفیٰ اب بھارت میں بھی جلوے دکھانے کیلئے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zx1UR9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment