Sunday, December 30, 2018

مقتول نوجوان کے لواحقین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ایکسپریس اردو

 لاہور: مقتول نوجوان کے لواحقین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر بہت سے سائل انصاف کے حصول کے لیے اپنی اپنی شکایات لے کر عدالت پہنچے اور عدالت سے نوٹس کا مطالبہ کیا۔ ایک مقتول نوجوان کے لواحقین نے بھی سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سابق گورنر مصطفی کھر کے بیٹے بلال مصطفی کھر پر قتل کا الزام لگایا۔

مقتول کے والد نے کہا کہ کوٹ ادو میں ساڑھے چار سال قبل میرے بیٹے امجد کو میری آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا گیا، سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر کے بیٹے اور سابق ایم پی اے بلال مصطفی کھر نے میرے بیٹے کو قتل کیا۔ ساڑھے چار سال سے انصاف کے لیے دربدر بھٹک رہے ہیں لیکن کہیں شنواٸی نہیں ہو رہی۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی۔

The post مقتول نوجوان کے لواحقین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Qbgd3j
via IFTTT

No comments:

Post a Comment