اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوری مستعفیٰ ہوں، اس سےکم کچھ قبول نہیں، بے نظیربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کیا مگر مراد علی شاہ اسی شخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ خود قابل شرم کارکردگی کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں، مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے، قبضہ مافیا، چور آصف علی زرداری کے بچاؤ کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔
The post زلفی بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GJUG2t
via IFTTT
No comments:
Post a Comment