Saturday, December 1, 2018

غلامہ ذہنیت والےمرغی کے ذریعےغربت کےخاتمے کی بات پرمذاق اڑاتے ہیں، وزیراعظم ایکسپریس اردو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دیسی لوگ مرغی کے ذریعےغربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کان نے اپنے مرغی کے فارمولے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب ایشائی لوگ پولٹری کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن یہی بات جب مغرب میں سے کوئی کرے تو اسے دانشمندانہ سوچ قرار دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب وزیر توانائی عمر ایوب نے وزارت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی، وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری، لائن لاسز پر قابو پانے پر وزیر توانائی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بجلی چوری ہونا لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کی ایک اہم وجہ ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غریب عوام کو مرغی کے فارم بناکر غربت ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

The post غلامہ ذہنیت والےمرغی کے ذریعےغربت کےخاتمے کی بات پرمذاق اڑاتے ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PcIK8l
via IFTTT

No comments:

Post a Comment