پشاور: مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی بجائے عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدراور سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں عدلیہ کے فیصلوں کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ قبل از وقت ہے ہمیں معلوم ہے شریف برادران کے خلاف کیسوں میں کچھ نہیں اس لیے ہم عدلیہ سے رجوع کریں گے۔
امیر مقام نے کہا حکمران جوکررہے ہیں اس پر دکھ ہے، حکومت کے پاس غریبوں کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان کو پتا ہی نہیں کہ روٹی اور چائے کا کیا ریٹ ہے، انہوں نے کہا کہ احتساب کا دُہرا میعار نہیں ہونا چاہیے سب کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کی بات کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ صرف بی آر ٹی کا ریکارڈ اوپن کریں منظور نظر افراد کو کنٹریکٹ دیئے جا رہے ہیں کنٹریکٹر کو 25 فیصد اضافی رقم دی گئی لیکن کام پورا نہ ہوا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا بی آر ٹی کا تخمینہ 70 ارب تک پہنچ چکا ہے لیکن منصوبہ اب بھی نامکمل ہے، صرف کمیشن کی خاطر بی آر ٹی کا منصوبہ شروع کیا گیا، بی آر ٹی کیس اوپن ہوگیا تو بڑے بڑوں کے نام آئیں گے۔
The post مسلم لیگ (ن) کا حکومت کے خلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CGP8BN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment