Tuesday, August 27, 2019

میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ، انٹر میں 70 فیصد نمبر لازمی قرار ایکسپریس اردو

کراچی: ایم بی بی ایس کے انٹری ٹیسٹ کے لیے انٹری ٹیسٹ کیلیے انٹرسائنس پری میڈیکل میں کم ازکم 70فیصد مارکس کی شرط عائدکردی گئی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس کے انٹری ٹیسٹ کے لیے اہلیت کی پالیسی میں تبدیلی کردی ہے اورانٹری ٹیسٹ کیلیے انٹرسائنس پری میڈیکل میں کم ازکم 70فیصد مارکس کی شرط عائدکردی ہے۔ اس سے قبل 60 فیصد مارکس لینے والے طلبہ میڈیکل میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے اہل ہوتے تھے فیصلے پراطلاق آئندہ ماہ سے میڈیکل کالجوں میں داخلوں پر ہوگا۔

نئے قوانین کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کیلیے وہی امیدوار شرکت کرسکیں گے جن کے انٹرسائنس میں70فیصد مارکس ہوں گے۔ اس طرح میڈیکل کالجوں کے داخلوں کے امیدواروں کی تعداد کم ہوجائیگی۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں اے اور او لیول کرنیوالے طلبہ وطالبات فارنز کوٹے پرداخلہ نہیں لے سکیں گے ،پی ایم ڈی سی نے سندھ اور بلوچستان میں انٹری ٹیسٹ کے تاریخ8ستمبر مقررکی ہے جبکہ8 ستمبرکو عاشورہ محرم کی قریبی تاریخ ہوگی، 8ستمبر کو کراچی سمیت ملک بھرمیں عزداران جلوس نکالیں گے لیکن پی ایم ڈی سی نے مذکورہ تاریخ پر نظرثانی نہیں کی۔

واضح رہے کہ انٹر سائنس میں 70فیصد مارکس کی شرط عائد کرکے ہزاروں امیدواروں کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت سے محروم کردیاگیا ۔

The post میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ، انٹر میں 70 فیصد نمبر لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LfJlpE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment