Saturday, August 31, 2019

شائقین اب مجھے بدلاہوا انسان پائیں گے، عمر اکمل ایکسپریس اردو

لاہور / لاہور:  

غلطیوں سے سبق سیکھ لیا،بیٹنگ میں بہتری لانے پربہت کام کررہا ہوں

ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کو خصوصی انٹرویو

لاہور (رپورٹ : محمد یوسف انجم ) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ شائقین اب مجھے بدلاہوا انسان پائیں گے، غلطیوں  سے سبق سیکھنے کے ساتھ بیٹنگ میں بہتری لانے پر بھی بہت کام کررہا ہوں۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کی کرکٹ کیلیے دستیاب ہوں، سب کو  یقین دلاتا ہوں کہ ملک کی نمائندگی کا دوبارہ موقع ملنے پرمایوس نہیں کروں گا، 29 سالہ باصلاحیت بیٹسمین نے پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بورڈ حکام کرکٹ کی بہتری کیلیے جوکچھ کرنے جا رہے ہیں میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، میں مصباح الحق کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا، ڈپارٹمنٹ کیلیے کھیلنا شروع کیا تو وہ ساتھ تھے، محمد حفیظ میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں، اگرمصباح کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکیا گیا تواس سے ٹیم کی کارکردگی کا معیاربلند ہوگا، بیٹسمینوں کوبھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، انھوں نے کہا کہ فٹنس جانچنے کے وضع کردہ پیمانے کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن میرے نزدیک اسکلز کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، مجھے عمدہ پرفارمنس کے باوجود ماضی میں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن یقین ہے کہ نئی انتظامیہ کے آنے سے صورتحال میں بہتری آئیگی،عمر اکمل نے کہا کہ مجھے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے کا یقین ہے، ٹیم کیلیے بہترین صلاحیتوں کوبروئے کار لانا چاہتا ہوں، انھوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح کلب کرکٹ پر ہی زیادہ توجہ ہے، نیٹ پرروز ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پریکٹس کررہا ہوں۔

 

The post شائقین اب مجھے بدلاہوا انسان پائیں گے، عمر اکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PzAvsp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment