Friday, December 27, 2019

کرکٹرزکی فٹنس 6 اور7 جنوری کوجانچی جائے گی ایکسپریس اردو

کراچی:  قومی کرکٹرز کی فٹنس 6اور7 جنوری کو لاہور میں جانچی جائے گی۔

سری لنکا سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے باوجود ٹیم مینجمنٹ بعض کھلاڑیوں کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہے، انھیں بہتری لانے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے گذشتہ دنوں سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے کامیابی حاصل کی، کراچی ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کے ساتھ بولرز نے بھی عمدہ پرفارم کیا۔

اس فتح کے باوجود ٹیم مینجمنٹ بعض کھلاڑیوں کی فٹنس سے مطمئن نہیں اور انھیں  بہتری لانے کا کہا گیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ سیریز کے اختتام پر مینجمنٹ نے پلیئرز پر واضح کر دیا کہ انھیں اپنی فٹنس مزید بہتر بنانا ہوگی،2020ء پاکستان کیلیے بہت اہمیت کا حامل سال ہے، ٹی 20 ورلڈکپ بھی آسٹریلیا میں ہوگا،اس میں مکمل فٹ ٹیم ہی دیگر حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے گی، اس لیے فٹنس پر خاص توجہ دیں،کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 6 اور7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیا جائے گا۔

اس میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ  پلیئرز کے ساتھ دیگر کو بھی مدعو کیا گیا ہے، یویو ٹیسٹ کے ساتھ ایک کلومیٹر کی دوڑ لگوائی جائیگی،اس کے بعد ٹرینر جم میں مختلف طریقے سے فٹنس جانچیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی  بنگلہ دیش سے سیریز جنوری کے اواخر میں شروع ہونی ہے۔

البتہ اب تک اس پر سیاہ بادل ہی چھائے ہوئے ہیںٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم اورٹیسٹ قائد اظہر علی ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیل رہے ہیں،بورڈ نے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کا موقع فراہم کیا تھا، تمام کرکٹرز اب 5 جنوری کو لاہور میں یکجا ہونگے جہاں اگلے روز سے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہونا ہے۔

The post کرکٹرزکی فٹنس 6 اور7 جنوری کوجانچی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39isHRF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment