Tuesday, December 31, 2019

بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ احمد شہزاد اور فہیم اشرف شرکت کیلیے تیار ایکسپریس اردو

 لاہور:  احمد شہزاد اور فہیم اشرف بھی بی پی ایل میں شرکت کے لیے تیار ہیں، دونوں ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کریں گے۔

احمد شہزاد اور فہیم اشرف قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے، پیر کو ٹیم کی ٹائٹل فتح کے بعد دونوں ڈھاکا پلاٹون کے لیے دستیاب ہوگئے۔

دریں اثناء اسی فرنچائزکی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان واپس آگئے ہیں، محمد عامر،  شعیب ملک، شاداب خان، جنید خان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز پہلے ہی بنگلہ دیشی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شریک ہیں۔

دوسری جانب  احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2برس میرے لیے بہت مشکل رہے جس میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، صرف 2 میچز کے لیے موقع ملنے کا افسوس نہیں ہے تاہم اس بات کا احساس ہے کہ ان سے فائدہ نہیں اٹھاپایا۔

اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت میں احمد شہزاد نے کہا کہ  نئے سال میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ناراض شائقین کے دل جیتنے کے ساتھ اپنی کارکردگی  سے لمبے عرصے تک کھیلنے کی کوشش کروں گا۔خواہش ہے کہ انضمام الحق ، محمد یوسف ، شعیب اختر ، سعید انور اور شاہد آفریدی کی طرح پاکستان کی خدمت کرکے ملک  کا نام روشن کروں۔جب بھی دوبارہ ملک کی نمائندگی کا موقع ملا تو کسی کومایوس نہ کروں گا۔

احمد شہزاد نے تسلیم کیا کہ اب ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضا زیادہ ہوگئی ہے جو پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے۔ٹیم انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جس کوبھی کھلائیں، اسے  زیادہ چانسزدیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں  سے انصاف کرسکے، مکی آرتھر کی بھرپورحوصلہ افزائی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج بابر اعظم ورلڈکلاس پلیئر بن چکا ہے، پاکستان سپرلیگ کے تمام میچزکا ملک میں ہونے بہت زبردست ہوگا اور اس سے ملکی امیج بہتر بنانے میں بھی بہت مدد ملے گی۔

The post بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ احمد شہزاد اور فہیم اشرف شرکت کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F8CQ5z
via IFTTT

No comments:

Post a Comment