لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں تیس نئے سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سالانہ سو ارب روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہوگئی جبکہ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا ۔
حکومت پنجاب نے ٹورازم فار اکنامک گروتھ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دے دی ہے۔ پروگرام کے تحت بدھ مت، سکھوں کے آٹھ مقدس مقامات، ہڑپہ کی پانچ ہزار سال پرانی تہذیب اور مری کے قریب کوٹلی ستیاں اور نڑ کے مقامات کو سیاحت کے لیے ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے کے تحت خوشاب، چکوال، جہلم اور میانوالی کی سالٹ رینج میں بارہ سے چودہ مقامات مختلف مذاہب کے لیے مقدس گردانے جاتے ہیں اس کے علاوہ ہندو مت کے شاہی قلعے اور پرانی تہذیب کے آثار کو محفوظ بنانے اور سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مری میں سیاحوں کا رش کم کرنے اور نئی سائٹ ڈویلپ کرنے کے لیے مری کی ایکسٹینشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کوٹلی ستیاں، اور، نڑ کے مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے سہولیات سے مزین کیا جائے گا چیرلفٹ بنائی جائیں گے، روڈ اور مختلف سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔
The post پنجاب میں 30 سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3stAq8i
via IFTTT
No comments:
Post a Comment