Sunday, September 18, 2022

برطانیہ میں ہندوانتہاپسندوں کا مسجد کے سامنے مارچ،مسلمانوں پرحملے ایکسپریس اردو

 لندن: برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور مسلمانوں پرحملے کئے۔

برطانوی شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے بھارت کی طرح مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لیسٹر میں ہندو انتہاپسندوں کے ٹولے نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔

رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں  پر حملے کئے اور ان کی دکانوں کولوٹنے کی کوشش بھی کی جسے مسلمانوں  نے ناکام بنا دیا۔ہندو انتہاپسندوں کی ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کے وقت پولیس بھی موجود تھی۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ علاقے میں اب بھی ماحول کشیدہ ہے۔

The post برطانیہ میں ہندوانتہاپسندوں کا مسجد کے سامنے مارچ،مسلمانوں پرحملے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YRZ4skc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment