Wednesday, September 21, 2022

پنجاب کسان اتحاد کا حکومت کے خلاف دھرنا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پنجاب کسان اتحاد کا اسلام آباد ایف نائن پارک میں حکومت کے خلاف دھرنا جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف نائن پارک میں دھرنے کے دوران پنجاب کسان اتحاد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو صدر کسان اتحاد کی کال پر  ڈی چوک کا رخ کریں گے۔

دھرنے میں موجود کسانوں کاکہنا ہے کہ وہ پر امن لوگ ہیں ، بلاجواز گرفتاریاں بندکی جائیں، تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

پولیس کی طرف سے دھرنے کے دوران ایف نائن پارک جانے والی سڑک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب کسان اتحاد اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد رہنماؤں کی بذریعہ ٹیلی فون وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروائی گئی، وزیر اعظم کے کہنے پر کسانوں نے دھرنا  ختم کرنےکے حوالے سے آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی کے بعد 28 ستمبر کو کسانوں سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کسانوں کے دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچے تو پولیس نے داخلے سے روک دیا۔

شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج میں شرکت میرا بنیادی، آئینی حق ہے،اسلام آباد پولیس کی طرف سے داخلے پر پابندی اور مزاحمت آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس مجھے گرفتار کرے یا احتجاج میں شامل ہونے دے۔

اس دوران اسلام پولیس کی  شاہ محمود قریشی سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر شاہ محمود قریشی نے ایف نائن پارک کے باہر دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں سے ملے بغیر یہاں سے ہرگز نہیں جاؤں گا۔

پولیس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض بلا تفریق جاری رکھے گی،پولیس حکام نے شاہ محمود کی دھمکیوں کو تحمل سے سنا،شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی وہ  احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔

The post پنجاب کسان اتحاد کا حکومت کے خلاف دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fXDPZz2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment