ایڈیلیڈ: افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ٹیم کے ورلڈ ٹی 20 سُپر 12 مرحلے سے باہر ہوجانے کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف صرف چار رنز سے میچ ہارنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں محمد نبی نے کپتانی سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔
ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال سے ٹیم کی تیاری ایسی نہیں تھی جو ایک کپتان بڑے ایونٹ کے لیے ٹیم سے چاہتا ہے۔
— Mohammad Nabi (@MohammadNabi007) November 4, 2022
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دوروں میں ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی اور وہ ایک پیج پر نہیں تھے جس کے اثرات ٹیم پر مرتب ہوئے۔ لہٰذا وہ کپتانی سے مستعفی ہوتے ہیں۔
محمد نبی کا کہنا تھا کہ وہ بطور کھلاڑی کھیل جاری رکھیں گے۔
واضح رہے محمد نبی کو گزشتہ برس منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل راشد خان کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد کپتان بنایا گیا تھا۔
راشد خان نے کپتان بنائے جانے کے آدھے گھنٹے بعد یہ کہہ کر کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا کہ اس معاملے میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔
The post افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کپتانی سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1Wthx4N
via IFTTT
No comments:
Post a Comment