Sunday, March 12, 2023

کراچی میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے عورت مارچ کا انعقاد ایکسپریس اردو

کراچی میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین سمیت خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی برنس گارڈن میں چھٹا عورت مارچ 2023 منعقد کیا گیا جس میں عورتوں نے اپنے حقوق کیلئے مختلف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

منتظمین نے بتایا کہ اس سال مارچ کا مقصد بھوک، سماجی تحفظ، زیادہ اجرت اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر روشنی ڈالنا ہے۔

اس موقع پر معروف سماجی کارکن شیما کرمانی نے کہا کہ اس بار عورت مارچ کی تھیم غربت ہے، پاکستان مالی بحران کا سامنا کررہا ہے اور اس کے منفی اثرات عورتوں میں بھی پڑھ رہے ہیں، اس سے عورتوں کی نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غریب طبقہ اشیائے خورو نوش تک کو ترس گیا ہے، جس کی وجہ سے معاشرے میں خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، معاشرے میں عورتوں کو تحفظ نہیں ملتا، ابتداء میں معاشرہ تسلیم ہی نہیں کر پارہا تھا کہ عورتیں کیسے اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئیں لیکن اب سوچ میں تبدیلی آچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عورتوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے، ریاست کے پاس جو پیسہ ہے اس کو غربت کو قابو کرنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیئے استعمال کیا جائے۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادی ہر جنس کا بنیادی حق ہے، ہم مردوں کے خلاف نہیں بس عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مردوں کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا مقصد ہے، خوشی ہے کہ آج بھی بہت سے مرد یہاں ہماری سپورٹ میں موجود ہیں۔

The post کراچی میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے عورت مارچ کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OWtYR6X
via IFTTT

No comments:

Post a Comment