Wednesday, March 1, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہر ممکن طریقے سے اپنے شریک حیات کو خوش رکھیں ہو سکتا ہے بعض امور کے سلسلے میں آپکے شریک حیات کا ساتھ نہ دیں یا آپ کیخلاف منشاء کوئی بات کریں اگر ایسا بھی ہو تو اپناطرز عمل نہ بدلیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

رہائش کا مسئلہ طے ہو سکتا ہے آپکا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے اپنے حالات کو قابو میں رکھیں تاکہ کوئی نیا گل نہ کھلا سکیں اپنے دوستوں کی جانب سے ہوشیار رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہوسکتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن اپنے اردگرد نظررکھیں تاکہ کوئی مخالف آپ کیخلاف سازش نہ کر سکیں محتاط رہیں ۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

نئی گاڑی خریدنے کا پروگرام بن سکتا ہے سرمایہ کاری کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بہ سلسلہ کاروبار کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کرلیجئے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

نیا کام شروع کرنے کا ارادہ ہے آج کے دن ضرور کریں آج کا دن آپ سے تعاون کرسکتا ہے آج آپ کو ئی بھی کام کریں بفضل خدا فائدہ ہوگا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بہ سلسلہ تعلیم خصوصی دلچسپی لیں تاکہ امتحان میں توقع کے مطابق کامیابی حاصل ہو سکے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بعض اہم کام التواء کا شکار ضرور ہو سکتے ہیں مگر آپ پریشان مت ہوںجلد ہی حالات موافق ہو جائینگے بعض جذباتی فیصلوں کی وجہ سے مخالفین کی سازشوں میں اضافہ ہوگا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سیاست سے وابستہ افراد کے لئے زیادہ اچھا ٹائم نہیں ہے وقت آپ کا ساتھ ہرگز نہ دے سکے گا آپ مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے پرانی کاروباری سکیمیں کامیاب ہوگی اور آپ کافی حد تک اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JwlgMy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment