کراچی: پولیس نے بن قاسم کے علاقے نیشنل ہائی وے شاہ ٹاؤن کے قریب نالے سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن بچی کی لاش برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ چند روز قبل لاپتا ہوئی تھی جس کا مقدمہ بن قاسم تھانے میں درج ہے، ابتدائی طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے شواہد ملے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر حسن سردار نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 6 سالہ فرح دختر محمد اعظم کے نام سے کی گئی۔
انہوں نے تبایا کہ چند روز قبل لاپتا ہوئی تھی اور اس کی گمشدگی کا مقدمہ بن قاسم تھانے میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس دونوں اس واقعہ پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا تاہم حتمی طور پر لیڈی ایم ایل او کے لاش کا معائنہ کرنے کے بعد ہی مزید کچھ کہا جا سکتا ہے۔
ایس ایچ او بن قاسم فہدالحسن نے بتایا کہ پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے اور ان اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
The post بن قاسم نیشنل ہائی وے سے ’زیادتی‘ کا شکار کمسن بچی کی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oj9D3J4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment