کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن کراچی نے عدالتی احکامات کے تحت نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سامان کی موجودگی کے شبہ میں بول نیوز کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے پیر کی شب بول نیوز کے نمائندوں کے ہمراہ عمارت میں موجود ڈی ایس این جیز، درآمدی ایکیوپمنٹس، اسٹوڈیو ایکیوپمنٹس، کیمروے، کیمرہ کنٹرول یونٹ، مانیٹرز سمیت دیگر غیر ملکی اشیاء کی انوینٹری مرتب کی۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج ضلع شرقی کی جانب سے بول ٹی وی کی عمارت کے سرچ وارنٹ کے اجراء اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلیجنس کو بول ٹی وی کے دفتر کی مکمل تلاشی کے اجازت نامے پر ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کی ٹیم نے بول ٹی وی کی عمارت پر یہ چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے یہ حکم بول ٹی وی کے دفتر میں نان کسٹم پیڈ ڈی ایس این جی اور میڈیا آلات کی موجودگی کے شبے میں جاری کیا گیا۔ وارنٹ میں کسٹم حکام کو بول ٹی وی کے تمام کمروں اور حصوں کی مکمل تلاشی کا حکم دیا گیا ہے۔
کسٹم حکام کو نان کسٹم پیڈ آلات کی مکمل فہرست تیار کرنے اور تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ عدالتی احکامات کے تحت بول نیوز کی تلاشی کے دوران کسٹم انٹیلیجنس حکام نے ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کی جانب سے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کو تحویل میں لے کر اس کی قیمت اور ڈیوٹی کا تعین کیا جائے گا۔کسٹمز انٹیلیجنس نے بول کے نمائندوں کے ہمراہ عمارت کی 7 ویں اور 9 ویں منزل پر موجود آرٹیکلز کی انوینٹری تیار کی ہے۔
The post عدالتی حکم پر کراچی میں بول نیوز ہیڈ آفس پر کسٹم کا چھاپہ، عمارت کی تلاشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ioqRls5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment