Sunday, March 12, 2023

ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قرار، دوسرا مقدمہ درج ایکسپریس اردو

 لاہور: زمان پارک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکن کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علی بلال عرف ظل کے قتل کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔ پولیس نےعلی بلال کواسپتال منتقل کرنےوالےملزمان کےبیان پرمقدمہ درج کیا۔

مزید پڑھیں: ظل شاہ کے ساتھ پیش آئے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان کے بیان کے مطابق درمیان سڑک میں چلتے ہوئے علی بلال کو تیز رفتا رویگو ڈالے نے ٹکر ماری جبکہ زخمی حالت میں علی بلال کوسروسزاسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑگیا، ملزمان موت کی اطلاع ملتے ہی اسپتال سےفرارہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت تشدد سے نہیں کار حادثے میں ہوئی، نگراں وزیراعلی پنجاب

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ویگو گاڑی نجی کمپنی کے زیراستعمال میں ہے، انتظامیہ نے حادثے کا عمران خان کوبتایا، کمپنی کے ڈائریکٹرراجہ شکیل نے یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک جاکراطلاع دی۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان، یاسمین راشد، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے حقائق کو دانستہ چھپایا، مقدمے میں قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

The post ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قرار، دوسرا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/u87KVAU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment