Saturday, October 13, 2018

ہم پر جمال خشوگی کو لاپتا کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، سعودی عرب ایکسپریس اردو

ریاض: سعودی عرب نے صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد اور قابل مذمت قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے استنبول میں موجود سعودی قونصل خانے کے ذریعے صحافی جمال خشوگی کو لاپتا کرنے میں سعودیہ عرب کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے لاپتا صحافی کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے کے شواہد حاصل کرلیے

سعودی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے صحافی کے لاپتا ہونے پر سعودی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب عالمی معاہدوں، بین الااقوامی قوانین اور اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت کا خواہاں ہے اور ترک حکام کی جانب سےمشترکہ تفتیشی کمیٹی کےقیام کی منظوری کو سراہتے ہیں۔

The post ہم پر جمال خشوگی کو لاپتا کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، سعودی عرب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OTctHm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment