Saturday, October 13, 2018

(ن) لیگ کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی، ترجمان پاک فوج ایکسپریس اردو

لندن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی اور  سرحد محفوظ بنانے کے لیے رقم دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے لیے 76 ہزار جانیں دی گئی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر طبقے نے حصہ لیا، (ن) لیگ کی حکومت نےعسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دی اور مکمل تعاون کیا، انہوں نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی اور سرحد محفوظ بنانے کے لیے رقم دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 5 سال سے نظام نے بہتر کام کرنا شروع کیا ہے،  پہلے 2 سے 3 دھماکے معمول ہوتے تھے لیکن اب پورے ملک بالخصوص کراچی میں جرائم میں کمی آئی ہے، جس کے لئے بیورو کریسی اوردیگر اداروں نے مل کرکام کیا، تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے، بیورو کریسی اورنظام سے متعلق پاکستان مسلم دنیا میں واحد ملک ہے جس نےکامیابی حاصل کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہماری فوج اور پولیس دہشت گردوں کے خلاف کئی سال سے لڑرہی ہے، لیکن مغربی میڈیا میں ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمبنی الزامات لگائے جاتے رہے، انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان سےمتعلق مثبت خبروں کو اجاگر نہیں کیا جاتا، فاٹا اصلاحات پرمغربی میڈیا میں ایک بھی بامقصد اسٹوری نہیں دیکھی گئی۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج ملک میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے، عوام نےاپنی خواہش کےمطابق ووٹ ڈالا، لیکن فوج پرالیکشن میں دھاندلی کاالزام لگایاگیا، اگر کسی کے پاس ثبوت ہےتو لےآئے، وقت بتائے گا کہ حالیہ الیکشن تاریخ کے شفاف ترین انتخابات تھے۔

The post (ن) لیگ کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EknZHD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment